اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

رینڈسبرگ جرمنی میں آوائے اذان کی گونج

جرمن کے شمالی شہر رینڈسبرگ (Rendsburg) کے میئر نے آخر کار مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے آوائے اذان نشر کرنے کی اجازت دے دی.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جرمن کے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور  رینڈسبرگ کے مئیر آندرياس بريٹنر (Andreas Breitner) نے کہا ہے کہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں سے صدائے اذان نشر کرنے کے لئے کوئی بھی قانون رکاوٹ موجود نہیں ہے چنانچہ میونسپلٹی نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی تنصیب کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق رینڈسبرگ کے اسلامی مرکز ـ جو مسجد کا انتظام بھی سنبھالتا ہے ـ کے پاس کئی منصوبے تھے مگر علاقے کے بعض لوگوں کی شکایت ان کے منصوبوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ تھے۔ شکایت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ نماز کے وقت اذان کی صدا لاؤڈ اسپیکر سے نشر ہونے سے صوتی آلودگی voice pollution  پیدا ہوتی ہے مگر ان کی یہ شکایت بے جا تھی اور نشر اذان کے لئے کوئی بھی قانونی رکاوٹ موجود نہ تھی چنانچہ میئر نے ان شکایات کے جواب میں اعلان کیا کہ اس سلسلے میں تحقیق و مطالعہ سے معلوم ہوا کہ اذان کی صدا 40 ڈی بی (Decibel) سے زیادہ نہیں ہوتی.
رینڈسبرگ میں 160 ہزار مسلمان رہتے ہیں؛ یہ شہر ہیمبرگ سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس شہر کی مسجد بایرن اسٹیٹ کی سب سے بڑی مسجد ہے.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=177794
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment