اردو
Friday 10th of January 2025
0
نفر 0

آیت‌اللہ العظمی مكارم شیرازی: امام خمینی (رح) کی شخصیت اسلامی نظام اور تشیع سے جُڑی ہوئی ہے

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا: امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی شخصیت اسلام، اسلامی نظام اور تشیع سے پیوستہ ہے اور حتی غیر مسلم بھی انہیں ایک عوامی شخصیت قرار دے رہے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی قم میں امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی تألیفات کے تحفظ و اشاعت کے ادارے کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کا کردار اور معاشرے میں انقلاب اسلامی کی کامیابی میں ان کا کردار اجاگر کیا جانا چاہئے کیونکہ دشمنان اسلام کی کوشش ہے کہ اسلام اور تشیع کے تحفظ میں امام (رح) کے کردار کو گهٹا کر پیش کریں اور بے بنیاد شبہات اور سوالات اٹھا کر اس مقصد کے حصول کے لئے کوشاں ہیں؛ ایسے میں امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی تألیفات کے تحفظ و اشاعت کے ادارے کی ذمہ داری ہے کہ منطقی و معقول انداز میں دشمنوں  کے شبہات کا سد باب کریں۔ 
انھوں نے کہا: امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی شخصیت اسلام، اسلامی نظام اور تشیع کے ساتھ پیوستہ ہے اور حتی غیر مسلم بھی انہیں ایک عوامی شخصیت قرار دے رہے ہیں چنانچہ ان کے افکار کو مختلف پہلوؤں  کا جائزہ لے کر انہیں مسلمانوں  کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دشمن شبہات کے ذریعے ایران اور پوری دنیا میں امام کے کردار کا انکار نہ کرسکیں۔ 
آیت اللہ العظمی مکارم نے کہا: امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے خلاف مختلف قسم کے شبہات کا سلسلہ اس حقیقت کی دلیل ہے کہ عالم اسلام کے اس عظیم قائد کو دنیائے اسلام میں بہت زیادہ اثر و رسوخ حاصل تھا اسی وجہ سے پوری دنیا میں [ان کے انتقال کے 20 برس گذرنے کے باوجود مسلسل] حملے ہوتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمن ان کے اس وسیع نفوذ سے خوفزدہ ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا: جس درخت پر پهل نہ لگے ہوں  کوئی بھی اس کی طرف پتھر نہیں پھینکتا چنانچہ امام کی شخصیت پر یلغار سے خائف ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت جاننے کی ضرورت ہے کہ امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے افکار پوری دنیا میں بہت مؤثر واقع ہوئے ہیں۔ 
........


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=190237
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کویت:سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر استعمال کرنے پر شیعہ ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
قطر میں دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كا قيام
تنزانیہ: شيعہ اور سنيوں كی مشتركہ نشست كا اہتمام
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
یمن میں سعودی عرب کی جنگ بندی کی مخالفت
میانمار میں ڈینگو بخار کی وجہ سے ۶۰ افراد ہلاک
مسلمان طلبہ اسکول میں نماز نہیں پڑھ سکتے، اس سے ...
رمضان المبارك كی مناسبت سے تركی میں قرآن مجيد كی ...
انسان یا جن کس طرح شیطان بن جاتا ہے؟

 
user comment