اردو
Thursday 16th of May 2024
0
نفر 0

"اسلام میں حقوق نسواں کا نظام" اور "اسلامی تصور کائنات" کا روسی ترجمہ عنقریب شائع ہورہا ہے

استاد شہید آیت اللہ مرتضی مطہری کی کتابوں: "اسلام میں حقوق نسواں کا نظام" اور "اسلامی تصور کائنات" کا روسی ترجمہ عنقریب شائع ہورہا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے "اسلامی مطالعات فاؤنڈیشن" (جو روس کے شیعہ اداروں میں سے ہے اور اس کا عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ثقافتی شعبے سے قریبی تعلق ہے)، نے پیشگی پروگرام کے مطابق استاد شہید مطہری رحمةاللہ علیہ کی گرانقدر کاوشوں کا روسی ترجمہ کرکے اس کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔ 
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ فاؤنڈیشن "اسلام میں حقوق نسواں کا نظام" کا روسی ترجمہ ـ سن پیٹرز برگ کے شرقی شناسی کے شعبے کے تعاون سے اور "اسلامی تصور کائنات" کا ترجمہ ماسکو کے ایسٹوک پبلیکیشنز کے تعاون سے شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یہ کتابیں جنوری 2011 کو شائع کی جائیں گی۔ 
اسلامی مطالعات فاؤنڈیشن نے اب تک "اسلام میں حجاب کا مسئلہ"، "انسان قرآن کی نگاہ میں"، "جاذبہ و دافعۂ امام علی(ع)"، "انسان کامل" اور "اسلام اور ایران کی دوطرفہ خدمات" جیسی کتابیں شائع کردی ہیں۔ اسی طرح یہ فاؤنڈیشن "انسان اور ایمان" اور "وحی اور نبوت" کے روسی ترجمے کے نظرثانی شدہ نسخے بھی شائع کرچکا ہے۔ اور "جناب محمد سلام مخشولوف"، کے قلم سے "نہج البلاغہ کی سیر" کا روسی ترجمہ بھی آئندہ سال کے آغاز تک مکمل ہوجائے گا۔ 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=179113
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے 6 ہزار ...
سعودی جاہل اور نادان کو یمن میں بے نتیجہ جنگ کو ...
رياست آئيووا میں غير مسلموں كو اسلام سے آشنا ...
جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان ...
عراق کے سیاسی بحران کے بارے میں آیت اللہ حائری کا ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ واعظ طبسی کی ...
نیویارک، امتیازی سلوک کے خلاف مظاہرے جاری
برطانیہ كے وزيرتعليم نے برطانوی اسكولوں میں قرآن ...
کینیڈا کے شہر گلف کی مسجد کے دروازوں کو غیر ...
مسلم يونين فرانس كی طرف سے مسجد كو نذر آتش كرنے كی ...

 
user comment