اردو
Friday 10th of January 2025
0
نفر 0

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ واعظ طبسی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے حرم مطہر رضوی کے متولی اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ واعظ طبسی کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ واعظ طبسی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے حرم مطہر رضوی کے متولی اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ واعظ طبسی کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اس پیغام میں آیا ہے کہ مرحوم آیت اللہ طبسی عالم ربانی، عارف باللہ اور معنوی درجات پر فائز تھے انہوں نے سالھا سال اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے اور بعد بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔  حرم امام رضا علیہ السلام کا توسعہ، صوبہ خراسان کے اوقاف کا تحفظ اور اس کا صحیح استعمال اور حرم رضوی کے لاکھوں زائرین کی خدمت آپ کے اہم کارنامے شمار ہوتے ہیں۔
اس تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ جس طرح سے امام خمینی کے دور حیات میں خط ولایت پر گامزن تھے اور اسلامی نظام کے لیے بے لوث خدمات انجام دیتے تھے امام کی رحلت کے بعد بھی اسی راہ پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور امام خامنہ ای سے اپنی درینہ رفاقت کا ثبوت دیا۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ آیت اللہ واعظ طبسی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل میں رکنیت اختیار کر کے اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کو بھی اپنی خدمات سے محروم نہیں رکھا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس ناقابل جبران نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امام عصر(عج)، رہبر انقلاب، مراجع تقلید، ملت ایران مخصوصا اہلیان خراسان، خادمین حرم مطہر اور مرحوم کے پسماندگان کو تسلیت و تعزیت پیش کی ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فرانس میں كيتھولك مدرسوں كے معلمين كے لیے اسلامی ...
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی
کویت:سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر استعمال کرنے پر شیعہ ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
قطر میں دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كا قيام
تنزانیہ: شيعہ اور سنيوں كی مشتركہ نشست كا اہتمام
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
یمن میں سعودی عرب کی جنگ بندی کی مخالفت
میانمار میں ڈینگو بخار کی وجہ سے ۶۰ افراد ہلاک
مسلمان طلبہ اسکول میں نماز نہیں پڑھ سکتے، اس سے ...

 
user comment