سياسی گروپ: افغانستان كے سينكڑوں علماء، اساتذہ اور طلباء نے صوبہ كاپيسا كی البيرونی يونيورسٹی كے كانفرنس ہال میں ايك اجتماع كرتے ہوئے اس صوبے میں عيسائت كی تبليغ كے خلاف مظاہرہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان نے افغانستان كے ذرائع ابلاغ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۴۰۰ سے زائد افراد پر مشتمل ان افراد نے حكومت مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس ملك میں عيسائيت كی تبليغ اور مسلمانوں كو گمراہ كرنے والوں كے خلاف سختی سے نمٹے۔
البيرونی يونيورسٹی كے فيكلٹی آف شرعی علوم كے سربراہ ولی اللہ لبيب نے كہا ہے كہ اسلامی اقدار اور اعتقادات كی خاطر ۲۰ لاكھ شہيد ہونے والے اسلامی افغانستان میں عيسائيت كی تبليغ قابل برداشت نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جب حكومت اس مسئلے كے بارے میں سستی اور نرمی سے كام لے گی تو یہ حكومت اور لوگوں كے درميان دوری كا باعث بنے گی اور حكومت مخالف اس سے سوء استفادہ كریں گے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=604648