بين الاقوامی گروپ : چينی حكام نے ملك كے شمال مغربی علاقے شين جيانگ میں ايك غير منصفانہ اقدام كرتے ہوئے ماہ رمضان میں ہر قسم كے عبادتی اجتماع اور مذہبی فعاليتوں پر پابندی عائد كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «the globe and mail»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس جديد پاليسی كی رو سے طلبہ ، معلمين ، ملازم پيشہ افراد اور كميونسٹ پارٹی كے اركان ماہ رمضان كی مناسبت سے كسی بھی مذہبی پروگرام میں حصہ نہیں لے سكتے ۔
اس پابندی سے متاثرہ صوبے كی اكثريت مسلمان ہے ليكن چينی حكام كی تعصب آميز پاليسياں كسی سے بھی ڈھكی چھپی نہیں ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس آرڈيننس كا نفاذ اس علاقے كے چند مسلمانوں پر دہشت گردی میں ملوث ہونے كے الزام كے بعد كيا گيا ہے ۔
source : http://www.iqna.i