اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

امریکہ میں اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے آیووا مسجد کی تحریک کا آغاز

بین الاقوامی: آیووا شہر کے مسلمانوں نے اس شہرکی مسجد میں ایک پروگرام منعقد کرکے فاکس نیوز جیسے میڈیا کے منفی پروپیگنڈوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آیووا شہر کے مسلمان قائدین نے اپنے امریکی ہمسائیوں کو اسلامی اعتقادات کی تعلیم دینے اوردین اسلام کے بارے پائے جانے والے غلط افکارکے خاتمے کے لیے ایک تحریک کا آغاز کیا ہے۔

آیووا شہرکے ایک شہری عبداللہ نے اس بارے کہا ہے کہ فاکس نیوزکی خبریں باعث بنتی ہیں کہ مخاطبین ،اسلام اور مسلمانوں کے بارے صحیح معلومات حاصل نہ کرسکیں۔ یادرہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے اسلامی معاشرے کے قاَئدین نے باہمی تعاون سے امریکی معاشرے کواسلام کے بارے غلط تصورات سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے تحت آیووا شہر کے مسلمانوں نے اس شہرکی ایک مسجد میں ایک میٹنگ کی ہے تاکہ دین اسلام کی حقیقت اور واقعیت کے بارے شرکاء کے سوالات اور ابہامات کا جواب دیا جاسکے اور انہیں مناسب تعلیم دی جاسکے۔ا سی طرح یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس مسجد کے مسلمان قائدین ہرمہینے مقامی عیسائی معاشرے کے اراکین سے بھی ملاقات کریں تاکہ ایک متفقہ اور مشترکہ نکات پربات کی جاسکے اور ایک دوسرے کے اعتقادات کا احترام کرتے ہوئے ایک واحد معاشرے کوتشکیل دیاجاسکے۔

اس کے علاوہ آیووا شہر کی مسجد ہرہفتے غیرمسلمانوں کے لیے مسجد کے دروازے کھولے گی تاکہ نمازجمعہ میں شرکت کا شوق رکھنے والے افراد اس مذہبی پروگرام میں شرکت کریں اور اسلام کے بارے معلومات حاصل کرسکیں۔


source : http://shabestan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment