امریکی رپورٹر اور ایک کیمرہ مین کے قاتل نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ اس صحافی کا قتل، اس کے نسل پرستانہ بیانات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ریاست ورجینیا کے اعلی عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ قاتل، خود اس سے قبل اس چینل کا کارک
امریکی رپورٹر اور ایک کیمرہ مین کے قاتل نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ اس صحافی کا قتل، اس کے نسل پرستانہ بیانات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
ریاست ورجینیا کے اعلی عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ قاتل، خود اس سے قبل اس چینل کا کارکن رہ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس شخص نے قتل کا ارتکاب کرنے کے چند گھنٹے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا تاہم بعدازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس شخص نے سی بی ایس سے وابستہ ڈبلیو ڈی بی جے سات نام کے چینل کے ایک رپورٹر اور کیمرہ مین کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ لائیو شو کے لئے رپورٹنگ میں مصروف تھے۔
source : abna