سماجی: ایران کے صوبے کہگیلویہ وبویر احمد کے مساجد سینٹر کے مرکزی آفس کے انچارج نے مساجد کو اسلامی معاشرے کا نقطہ امید قرار دیتے ہوئے اسلامی مقاصد کی ترقی میں مساجد کے مرکزی کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کہگیلویہ وبویر احمد کے مساجد سینٹر کے مرکزی آفس کے انچارج حجۃ الاسلام حاج رضا قاسمی نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران لوگوں کے اتحاد و وحدت میں مساجد کے اہم کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس دفاع کے دوران بھی رضا کار فورسز کی تیاری میں مساجد کے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مساجد کو عبادت کے مقام اور خالق کے ارتباط کا ایک زیبا ترین مقام شمار کیا جاتا ہے۔
قاسمی نے کہا ہے کہ مسجد در حقیقت مخلوق اور خالق کے درمیان اتصال کا نقطہ شمار ہوتا ہے لہذا مربوط عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ جوانوں کو مسجد کی طرف جلب کرنے کے لئے اقدام کریں۔
انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ علماء اور مبلغین کو چاہیے کہ وہ اس مقدس مقام سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تبلیغی سرگرمیوں میں اضافہ کریں۔
source : http://www.shabestan.net