بین الاقوامی : اسپین کے شہر بارسلونا کے علاقے سالٹ کے میئرنے اپنے ایک نسل پرستی کے اقدام کے تحت اس علاقے میں مسلمانوں کی اذان پر پابندی لگا دی ہے ۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے علاقے سالٹ میئر نے کہا ہے کہ جب تک وہ اس شہر کا میئر ہے اس علاقے سے اذان کی آواز سنائی نہیں دے گی۔
بارسلونا کی مذہبی کونسل نے اس فیصلے کو اسپین کے آئین میں موجود مذہبی آزادی کے مخالف قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔
اسلامک نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کونسل نے کہا ہے کہ اگر اذان پر پابندی کے اس قانون کو واپس نہ لیا گیا تو یہ کونسل قانونی طریقے سے اس فیصلے کا مقابلہ کرے گی۔
نائن الیون کے بعد سے یورپ میں نسل پرستی کے اقدامات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اسلام اور مسلمانوں کے بارے لوگوں کے افکار پر اثر انداز ہونے کے لیے میڈیا کے منفی اور غلط پروپیگنڈوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
source : http://www.shabestan.net