سعودی سیکیورٹی فورسس نے ایک دہشتگرد خاتون کوگرفتار کیا ہے جسے القاعدہ کی فرسٹ لیڈی کہا جاتاہے۔
اس سعودی دہشتگرد خاتون کا نام ھیلا القوصایر ہے اور وہ سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کے سابق سربراہ کی بیوی ہے ۔یہ دہشتگرد عورت ساٹھ دہشتگردوں پرمشتمل ایک گروہ کی سربراہ ہے اور اس پرالقاعدہ کو مالی امداد فراہم کرنے کابھی الزام ہے۔
سعودی عرب کے دفتر خارجہ کےترجمان نے ڈیلی ٹیلیگراف کو بتایا کہ یہ عورت القاعدہ کے لئےمالی امداد جمع کرتی تھی اور اس کی گرفتاری سعودی حکام کےلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
یادرہے عالمی حلقوں یہانتک کہ امریکی حکام کا بھی یہی کہنا ہےکہ سعودی عرب سے القاعدہ کو مالی امداد جاتی ہےاور سعودی عرب کے دہشتگرد مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں جن میں عراق اور پاکستان کے قبائلی علاقوں کا نام لیا جاسکتاہے
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=193965