عرب ذرائع کے مطابق صومالیہ کے وزير اعظم نے وزراء خارجہ، داخلہ اور تجارت کو برطرف کردیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے وزير اعظم حسن علی خبری نے وزراء خارجہ، داخلہ اور تجارت کو برطرف کردیا ہے۔ صومالیہ کی حکومت پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں ناکامی پر کافی دباؤ تھا جس کے بعد صومالیہ کے وزير اعظم نے ایک حکم میں صومالیہ کے وزیر خارجہ یوسف جراد عمر، وزیر داخلہ عبدی فرح سعید حجا اوروزیر تجارت خضرہ احمد والی کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ اور ان کی جگہ باترتیب احمد عیسی عوض ، محمد عبدی صبری اور محمد عبدی حایر کو ان عہدوں پر فائز کردیا ہے۔