بين الاقوامی گروپ: ايك جديد ريسرچ كی نتائج سے معلوم ہوتا ہے كہ ان حالیہ سالوں میں اپنے سوالات كے جوابات كی تلاش كی غرض سے دين اسلام كے بارے میں مطالعہ كرنے كے لئے مغربی لوگوں كے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Antara News" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ اسلامی تفكر "iit" كے انچارج "محمد صديق" نے يكم مئی كو "اسلامی معرفت شناسی اور تعليمی اصلاح" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دين اسلام كے بارے میں مطالبہ كرنے كے لئے مغربی لوگوں كے رجحان میں اضافہ كی دليل یہ ہے كہ اقتصادی اور سماجی مشكلات كا سامنا كرتے وقت انہیں خلقت كے بارے میں سوالات كا سامنا كرنا پڑتا ہے كہ جنہیں وہ خود حل كرنے كی قدرت
نہیں ركھتے لہذا وہ دين اسلام كی طرف رجوع كر كے ان سوالوں كے جواب كی تلاش میں ہیں۔
انہوں نے اس سيمينار میں كہا كہ قرآن كريم اور انجيل كے بارے میں كتاب لكھنے والے فرانسيسی دانشور نے واضح طور پر اس بات كی تاكيد كی ہے كہ قرآن كريم میں خلقت كے بارے میں تمام حقائق موجود ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دين اسلام میں تحقيق كرنے كے بعد بہت سے مغربی دانشوروں نے اسلام قبول كر ليا ہے كہ جو اس بات كی دليل ہے كہ اسلام اور علم كے درميان گہرا تعلق پايا جاتا ہے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=572887