سعودی مفكر
سياسی گروپ: سعودی عرب كے نامور عالم دين اور سياسی مفكر "سيد حسن النمر" نے كہا ہے كہ صیہونيوں كی جانب سے قدس میں یہوديوں كی بستيوں كا قيام، ايران، عراق اور لبنان كے مسلمانوں كے مابين تفرقہ اندازی اور مسلمانوں كی عبادت گاہوں میں بم دھماكے عالمی استكبار كی نئی سازش كا حصہ ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سعودی عرب كے نامور مذہبی اسكالر جناب سيد حسن النمر نے كہا ہے كہ مسلمانوں كی عبادت گاہوں پر بم دھماكے ايك سوچی سمجھی سازش كے تحت كرائے جاتے ہیں اور مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ اس سازش كو ناكام بنا دیں۔
انہوں نےكہا كہ دشمنان اسلام پوری كوشش كر رہے ہیں كہ مسلمانوں كے مابين مذہبی منافرت كو ہوا دے كر ان كی وحدت كو پارہ پارہ كر دیں۔
سيد حسن النمر جو سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے كےدورے پر ہیں نے كہا ہے كہ اس علاقے كے شيعہ علماء نے ايك بيان میں "حسن بريك" جو ايك فتنہ گروہابی عالم ہیں اس علاقہ كے دورے پر اعتراض كيا ہے۔
اور یہ اعتراض در حقيقت اس فتنہ گر عالم كے دورے پر تھا نہ كہ اس كے ميزبان حسن الصفار پر تھا۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=621609