رسا نیوز ایجنسی – منظم سروے کے مطابق ، مصر کی اکثر عوام کا اعتقاد ہے کہ اس ملک کے قانون کی بنیاد قرآنی تعلیمات کے مطابق ہو ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی تحقیقی مرکز پیو ( PEW ) نے مصر میں نئے قوانین کے سلسلہ میں ایک منظم سروے کیا ہے ۔
اس سروے کے مطابق مصر کی عوام نے قرآن کریم اور اسلامی احکامات کو اساسی قانون کی بنیاد بنانے کی خواہش ظاھر کرتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔
اسی طرح ایک سروے کے نتائج میں آیا ہے : سن ۲۰۰۷ میں مصر کی عوام جمہوری حکومت کی ضرورت یا قوی رہنما کے وجود کے لئے اختلاف پیدا کیا تھا اور اس وقت کے سروے کے مطابق ۶۴% اھل مصر نے جممہوری حکومت کی ضرورت کی تاکید کی تھی ۔
اس سروے کے مطابق اخوان المسلمیں گروپ اور ۶ اپریل تحریک مصریوں کے قیام میں اھم کردار پیش کیا ہے اور مصر کے معاشرے میں ان کی محبوبیت زیادہ ہے ۔
قابل ذکر ہے کئی عشرہ سے مصر اور صھیونی حکومت کی طرف سے تجاری رابطہ ہونے کے باوجود صھیونی کی فلسطینوں پر ظلم کی بنا پر مصر کی اکثر عوام اس حکومت کے سلسلہ میں منفی نظریہ رکھتی ہے ۔
source : http://rasanews.ir/