عراق كے صوبہ ذی قار كے شہر ناصریہ میں دار القرآن الكريم انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے خواتين كو ايك خصوصی شارٹ كورس كروايا جا رہا ہے ۔
ابنا: عراق كے شہر ناصریہ میں واقع دار القرآن الكريم انسٹی ٹيوٹ كے مدير رعد عدنان الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے بتايا : یہ شارٹ كورس امسال ۲۵ جون كو شروع ہو گا اور تقريبا دہ ماہ تك جاری رہے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ قرآنی كورس صوبہ ذی قار كے خواتين كے ساتھ مخصوص رفاہی ادارے كے تعاون سے كروايا جا رہا ہے ۔ ياد رہے كہ یہ رفاہی ادارہ عراق كے وزير اعظم نور المالكی كے دفتر كے ساتھ منسلك ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان شارٹ كورسز میں قرآن كريم كے ۳۰ ویں پارے كے حفظ ، قرآن كريم كی قرائت كے صحيح قواعد كی تعليم اور منتخب آيات كی تفسير كا اہتمام كيا گيا ہے
source : http://www.abna.ir/