شامی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ حمص میں مزید پیشرفت اختیار کرتے ہوئے آج بروز پیر اس صوبے کے دو مزید شہروں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
شامی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ حمص میں مزید پیشرفت اختیار کرتے ہوئے آج بروز پیر اس صوبے کے دو مزید شہروں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ حمص کے شہر مہین اور حوارین کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
شامی فوج نے دھشتگرد ٹولے داعش سے سخت جھڑپ کے بعد ان دو شہروں پر اپنا قبضہ حاصل کیا ہے۔
حالیہ دنوں شامی فوج نے دھشتگردوں کے مقابلہ میں کافی پیشقدمی اختیار کی ہے اور دھشتگروں کو بھاری شکست دی ہے۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ شامی فوج نے گزشتہ روز شہر مہین کی دو پہاڑیوں مہین الکبیر اور مہین الصغیر پر بھی قبضہ حاصل کر لیا۔
source : abna24