اردو
Thursday 9th of January 2025
0
نفر 0

آیت الله شبستری: امریکا کو خوف ایٹم بم سے نہیں بلکہ علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ سے ہے

 

ایران کے شہر آذربائیجان کے عالم دین نے متنبہ کرتے ہوئے بیان کیا : اوبامہ کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے لئے اعتدال پسند جیسے الفاظ کا استعمال ان کی شیطانی سازش ہو سکتی ہے تا کہ اس سازش کے تحت حجت الاسلام روحانی کو عوام سے الگ کیا جا سکے ۔ 

 

 امریکا کو خوف ایٹم بم سے نہیں بلکہ علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ سے ہے

 

ابنا: ایران کے شہر آذربائیجان کے عالم دین آیت الله محسن مجتهد شبستری نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام روحانی کی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام روحانی کی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس اور غیر متعہد سربراہ کانفرنس میں تقریر قائد کے موقف کی ترجمانی تھی ۔

 

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ہمارے  اسلامی جمہوریہ کے صدر کی تقریر عزت، حکمت اور مصلحت سے لبریز تھی بیان کیا : ایسے حالات میں کہ جب ملک کے اندر کے بعض لوگ اور بیرونی ملک کے بعض لوگ ایران اور امریکہ کے سربراہان کی باہمی ملاقات کا انتظار کر رہے تھے، ملاقات کا نہ ہونا مغرب ممالک و امریکہ کی خواہشات کے مخالف انجام پایا ۔

 

آیت الله شبستری نے اس تاکید کے ساتھ کہ ایران کا جوہری پروگرام سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے جدا ہونا چاہیئے وضاحت کی : ایران کی جوہری سرگرمی اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندی کا ایک بہانہ ہے، امریکہ کا خوف ایٹم بم سے نہیں ہے بلکہ علاقہ میں ایران کے اثر و رسوخ کی توسیع کی وجہ سے ہے ۔

 

انہوں نے اس اشارہ کے ساتہ کہ اقوام متحدہ میں اوباما کی تقریر کاخ سفید حکام کی طرف سے ایران سے رابطہ برقرار کرنے کے اشتیاق کو واضح کر رہی ہے بیان کیا : ھفتہ دفاع مقدس ایرانی قوم پر امریکا کے مظالم کو یاد دلا رہی ہے ، ایران کسی بھی صورت میں ان کے ظالمانہ رویہ کو بھلا نہیں سکتا ، امریکا اپنے گذشتہ کے ظلم کی کس طرح بھرپائی کرے گا


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تمام عراقی شہری موصل کے بے گھر افراد کی مدد کریں
اسلامی ممالك میں قومی اور مذہبی اختلافات پيدا ...
جنوبی عراق كے پہلے ریڈيو قرآن كی نشريات كا آغاز
امریکی کانگریس کے سامنے امریکی عوام کا مظاہرہ
مذاکرات کے بعد بھی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ ...
الازہر يونيورسٹی میں اعجاز قرآن وسنت نبوی كے بیں ...
اسپين كے جزاير باليريك میں چاليس مساجد اور مذہبی ...
چیچنیا: اسلامی فیشن شو
فلسطين كا مسئلہ نماز اور روزے كی مانند ہمارے دين ...
ایڈوانی: بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کیا ...

 
user comment