ثقافتی گروپ: نيويارك كی پبلك لائبريری میں اسلام، عيسائيت اور یہوديت سے مربوط تاريخی اور آرٹ شاہكاروں كی نمائش لگائی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "New York Post" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۱۵۰۰ سال پرانے آثار كی نمائش لگانے كا مقصد ابراہيمی اديان كے درميان مشتركہ نكات كا تعارف كروانا ہے۔
نيويارك كی پبلك لائبريری كے سربراہ "پل لكلرك" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ۲۲ اكتوبر كو شروع ہونے والی یہ نمائش دنيا كے تين بڑے اديان كے درميان مشتركہ نكات كی ضرورت پر زور ديتی ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ ۲۷ فروری ۲۰۱۱ء تك جاری رہنے والی اس نمائش میں ۲۰۰ آرٹ فن پاروں كو ركھا جائے گا جن میں يورپ كا سب سے قديمی قرآنی نسخہ بھی موجود ہے۔
source : http://www.iqna.ir