سياسی گروپ: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے اپنے ايك بيانیے میں غزہ كے آزادی قافلے پر اسرائيل كے وحشيانہ حملے كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس بيانیے كا پيغام اس طرح ہے: كئی سالوں سے محاصرہ میں رہنے والے مظلوم ملت كے لئے انسان دوستانہ امداد كے لئے دنيا كے دسيوں ممالك كے اس آزادی قافلے پر اسرائيل كا وحشيانہ حملہ اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ صیہونی حكومت پوری تاريخ كی سب سے ظالم اور بری حكومت ہے۔
دنيا كے مختلف ممالك سے دنيا كے مظلوموں كی محبت اور انسانوں سے عشق سے لبريز ۷۰۰ سے زائد حريت پسند افراد كا یہ كام مكمل طور پر ايك انسانی اور كم نظير كام ہے اور اسرائيل نے بھی ان لوگوں پر حملہ كر كے تاريخ كا انتہائی برا كام انجام ديا ہے۔
يقيناً یہ ظلم تاريخ میں ہميشہ زندہ رہے گا اور اس ظالم حكومت كی نابودی میں تيزی كا باعث بنے گا۔
اس انسانی المیہ كے مقابلے میں عالمی برادری كا كم ترين كام یہ ہے وہ اس عظيم وستم كے عناصر كو عدالتی كٹہرے میں پيش كرے اور اسلامی ممالك كا كمترين كام یہ ہے كہ وہ اس ظالم حكومت سے اپنے سياسی اور معاشی روابط كو ختم كر كے ان محاصرے كو ختم كرنے كی كوشش كریں۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=591212