حکومت بحرین نےآیت اللہ العظمی سیستانی کے ایک بحرینی نمائندے کی شہریت منسوخ کردی ہے۔
جرمن نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق بحرینی حکام نےکل اتوارکےدن بحرین کےمعروف اوربزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ حسین النجاتی اور ان کےتین بچوں کی شہریت منسوخ کردی۔اس سےقبل بحرینی حکام دوبار شیعہ عالم دین شیخ عبدالجلال المقداد کے خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ قائم کرنےپرپابندی عائدکرچکےہيں۔حکومت بحرین نےاس ملک کےپارلیمانی انتخابات کےموقع پرسیکڑوں شیعہ اصلاح پسندوں کوگرفتارکررکھاہے۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں ، اس ملک میں سیاسی گھٹن اور شیعہ مسلمانوں کی بلاسبب گرفتاری اوران پرتشدد کی بناپر حکومت بحرین پربارہا تنقید کرتی رہی ہیں۔
بحرین کےپارلیمانی انتخابات اکتوبرمیں ہوں گے۔
بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے۔
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=204717