بين الاقوامی گروپ: امريكہ میں ہونے والی قرآن مجيد كی بے حرمتی پر مصر كے وكلاء نے احتجاج كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصر روزنامہ 'اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے وكلاء نے امريكی پادری ٹيری جونز كی طرف سے ۱۱ ستمبر كو قرآن سوزی ڈے كے طور پر منانے پر شديد مذمت كی ہے۔
مصری وكلاء نے كہا كہ اسلام صلح و امن كا دين ہے اور اس میں كسی قسم كی شدت پسندی نہیں ہے۔
اس احتجاج مظاہرہ میں مصری وكلاء كی تنظيم كے سربراہ "حمدی فلسفہ" بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ اسلام كے خلاف كافی عرصہ سے سازشیں ہو رہی ہیں اور مصری خاتون كو جرمنی میں اسلامی حجاب ہی كی وجہ سے شہيد كيا گيا ہے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=660875