بوسنیا میں1995 میں سرب فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے8 ہزار مسلمانوں کی یاد میں آج ہزاروں لوگ خصوصی تقریب میں جمع ہوئے۔
اس تقریب میں حال ہی میں شناخت کی گئی775 لاشوں کو دفن کیا گیا ۔ بوسنیا میں آج سرب فوج کے ہاتھوں8 ہزار مسلمانوں کے قتل عام کے15 سال مکمل ہو نے پر یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سربیا کے صدرboristadic اور ترک وزیر اعظمreceptayyip سمیت ہزاروں لوگوں نے شر کت کی ۔ اس موقع پر حال ہی میں شناخت کی گئی775 لاشوں کو دفن بھی کیا گیا ، اس سے پہلے یہاں3 ہزار سات سو49 افراد دفن ہیں ۔ 1995 میں بوسنیا و ہرزیگووینا کے شہر سربرینیکا پر سرب افواج نے قبضہ کر کے ایک ہی دن میں آٹھ ہزار سے زیادہ مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔
source : http://www.abna.ir