سياسی گروپ: بيلجيئم میں حلال غذائی مصنوعات كے ماہر "برونو برنارڈ" نے يورپی ممالك میں حلال مصنوعات سے مربوط قوانين بنانے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے اس امر كو مسلمانوں اور سركاری حكام كے لئے فائدہ مند قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےكويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانسيسی زبان كی كتاب "شناخت حلال" كے مولف اور اسلامی ممالك میں چيمبر آف كامرس كے مشير "برونو برنارڈ" نے كويت كی خبررساں ايجنسی كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت آسٹريا واحد يورپی ممالك ہے جس میں حلال مصنوعات كے بارے میں مشخص قوانين موجود ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر حلال مصنوعات كے بارے میں مشخص قوانين موجود ہوں تو درآمدات كے بارے میں مشكلات كو برطرف كيا جا سكتا ہے۔
source : http://www.iqna.ir