بين الاقوامی گروپ:برطانیہ، آسٹريليا، نيوزی لينڈ، جنوبی كوريا اور سنگاپور سميت بہت سے مغربی ممالك میں اسلامی مالياتی نظام كی مقبوليت میں اضافہ ہورہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی بينك لندن (گیٹ ہاؤس) كے سربراہ رجرڈ تھامس نے ملائشيا میں منعقدہ عالمی اقتصادی كانفرنس میں شركت كے موقعہ پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ غير اسلامی ممالك میں اسلامی اقتصادی نظام سے استفادہ كرنے كا رجحان بڑھ رہا ہے۔
گلوبل اسلامك فنانس ميگزين كی رپورٹ كے مطابق عالمی منڈی اور اسلامی اقتصاد كے موضوع پر اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے رجرڈ تھامس نے كہا كہ اسلامی مالياتی نظام كو بينك اور ديگر مالياتی ادارے استعال كررہے ہیں۔
انہوں نے كہا عالمی بينك كی رپورٹ كے مطابق برطانوی بينكاری میں اسلامی مالياتی نظام ۱۵ سے ۲۰ فيصد اضافہ ہوا۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=660875