بين الاقوامی گروپ: اردن كے دار الحكومت امان میں عالمی انجمن اعتدال كے زير اہتمام ايك سيمينار منعقد ہوا جس میں اسلامی نقطہ نظر سے عالمی اقتصادی بحران كا جائزہ ليا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی انجمن اعتدال اور سالتوس انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام اردن كے دار الحكومت میں عالمی اقتصادی بحران اور اسلامی نقطہ نظر كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد ہوا جس میں علماء، اقتصادی ماہرين، بينكوں اور سرمایہ كار كمپنيوں كے نمائندوں نے شركت كی اور اسلامی نقطہ نظر سے عالمی اقتصادی بحران كا جائزہ ليا۔
اردن كے معروف اخبار روزنامہ الرائ كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد یہ ثابت كرنا تھا كہ عالمی معاشی بحران كے دوران اسلامی اقتصادی نظام سب سے بہتر راہ حل ہے اور اسلامی بينكاری ہی اس قسم كے معاشی بحرانوں سے بچاؤ كا مناسب راستہ ہے۔
عالمی معاشی بحران كے بارے میں ہونے والے سيمينار كے دوران اسلامی بينكوں پر شرعی نظارت كے بارے میں بھی تبادلہ خيال كيا گيا۔
source : http://www.iqna.ir