اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

پوری طاقت سے مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے

 

آیت اللہ مکارم شیرازی نے فرمایا: آج کا زمانہ ذرائع ابلاغ کا زمانہ ہے اور ذرائع دنیا میں اول درجے کا کردار ادا کررہے ہیں؛ ہم اس میدان سے باہر رہ کر یہ موقع ضائع نہیں کرسکتے؛ ہمیں ان حالات میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا کر شائستہ انداز میں مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آيت‌اللہ العظمی مکارم ‌شيرازي نے "ولایت" عالمی چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے مبارک موقع پر تبریک و تہنیت پیش کی اور کہا: ہم ذرائع ابلاغ ک اس عصر میں ابلاغ کے میدان سے باہر نہیں رہ سکتے لہذا ہمیں اپنے وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے مکتب اہل بیت (ع) کے تحفظ کے لئے اپنی پوری قوت سے استفادہ کرنا چاہئے۔ 

انھوں نے کہا: خوش قسمتی سے علمائے اسلام کی جانب سے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے تحفظ کے حوالے سے بڑے قدم اٹھائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت جاری و ساری ہے تا ہم آج کے زمانے میں اس مکتب کا معقول و منطقی تحفظ ہر فرد پر فرض ہے۔ 

حضرت آیت اللہ العظمی شیرازی نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ دنیا میں لاکھوں کروڑوں انسان مکتب اہل بیت اور اسلامی معارف و تعلیمات سننے کا انتظار کررہے ہیں اسی بنا پر ہم اس موقع سے استفادہ کرتے ہیں اور ہم نے جو کچھ اس مکتب سے سیکھا ہے وہ دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچائیں گے۔ 

انھوں نے عالمی ولایت چینل کے افتتاح کو مسرت کا باعث قرار دیا اور کہا: خوش قسمتی سے حوزہ قم کے بہت قوی و عالم و دانشور فضلاء اور علماء اس چینل میں مصروف کار ہیں اور ان کا کام بہت ہی قابل قدر اور قابل تحسین ہے۔ 

انھوں نے کہا: جو لوگ اس چینل میں کام کررہے ہیں وہ ہمارے نزدیک قابل وثوق و اعتماد ہیں اور علمی حوالے سے بہترین سطح پر فائز ہیں۔ 

انھوں نے کہا: اس چینل سے اسلامی اخلاقیات، اخلاق مکتب اہل بیت (ع) کی روشنی میں، نہج البلاغہ، علمائے اسلام کا تعارف، گرانقدر شیعہ کتب کا تعارف اور سوالات و شبہات کے جوابات جیسے پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ 

حضرت آيت‌اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا: عالمی ولایت چینل علمی و منطقی انداز سے دین اسلام اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے معارف اپنے ناظرین کی خدمت میں بیان کرے گا اور اس چینل کی بنیاد قرآنی تعلیمات پر استوار ہے۔ 

انھوں نے کہا: اس چینل پر کبھی بھی کسی دین کے مقدسات کی توہین نہیں ہوگی اور اس میں صرف علمی مباحث منطقی انداز سے جاری رہیں گے اور یہ چینل اتحاد بین المسلمین کے اہداف کے لئے کام کرے گا کیونکہ مکتب اہل بیت علیہم السلام خرافات و توہمات سے پاک ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ عالمی ولایت چینل اسی راستے پر گامزن رہے گا۔

 


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=193471
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جرمنی كے اكثر لوگ مسلمانوں سے اظہار نفرت كرتے ہیں
ابوظہبی كی كتب نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ...
سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت

 
user comment