اردو
Monday 6th of May 2024
0
نفر 0

سعودی عرب کی بحرین میں مداخلت کے نتیجے میں ۵۰ سے زائد مساجد منہدم

بین الاقوامی: سعودی عرب اور پرشین گلف کے بعض ممالک کی بحرین میں مداخلت اور پرامن مظاہرین کو کچلنے کے بعد اس ملک کی ۵۰ سے زائد مساجد اور مذہبی مقامات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انقلابیوں کی یونین کے ترجمان "عبدالروؤف الشایب" نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پرشین گلف کے بعض ممالک کی فورسز کی جانب سے بحرین مداخلت اور پرامن مظاہرین کو کچلنے کے بعد اس ملک کی پچاس سے زائد مساجد اور مقدس مقامات کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی فورسز کے آنے کے بعد کسی خاص مقصد کے تحت ان مساجد کو گرایا گیا ہے یہاں تک کے بحرینی اور سعودی فورسز کے ہاتھوں ۵۰ سے زائد مساجد کو مسمار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل خلیفہ اور آل سعود کی حکومتیں بحرین میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

الشایب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی شیعہ مساجد کو مسمار کرنے کے ذمہ دار ہیں اور اس کے بعد سنی مساجد کو منہدم کیا جا رہا ہے تاکہ بحرینی مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دی جا سکے۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ بحرین کے انقلابیوں کی یونین نے ایک ہفتہ تک ان مسمار ہونے والی مساجد میں نماز مغرب و عشاء قائم کی ہیں۔


source : http://www.shabestan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام ...
شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے ...
تیس ہزار مسلمانوں کے اسلام فوبیا کے خاتمہ پرمبنی ...
كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے ...
بحری انتفاضہ جاری
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...
آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص ...
ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...

 
user comment