اردو
Thursday 2nd of May 2024
0
نفر 0

ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے موضوع پرتخصصی نشستوں کا انعقاد

سماجی: ایرا ن کے صوبہ چہارمحال وبختیاری کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے کہا ہےکہ نیمہ شعبان کی مناسبت سے اس صوبے کے مختلف شہروں میں مہدویت کے موضوع پرتخصصی نشستیں منعقد ہورہی ہے۔

صوبہ چہارمحال وبختیاری کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ حجۃ الاسلام رحمت اللہ اروجی نے شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہےکہ ۲جولائی سے ۶جولائی تک شہرکرد میں مہدویت کے موضوع پرتخصصی ورکشاپس منعقد ہورہی ہیں جن میں ایران میں مقیم غیرملکی طلباء شرکت کریں گے۔

انہوں نے اس تعلیمی ورکشاپ میں دنیا کے ۶۰ممالک کے ۲۵۰ طلباء کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسٹوڈنٹس، دینی طلباء اوراسلامی علوم کا شوق رکھنے والے افراد کے استفادہ کے لیے اس صوبے کے مختلف شہروں میں یہ ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں جن میں ناموراساتذہ شرکت کریں گے۔

انہوں نے امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت باسعاد ت کی مناسبت ے اس صوبے میں خصوصی پروگراموں کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال نیمہ شعبان کے پروگراموں کی کیفیت کوبہتربنانے اورسماجی مشکلات کاسدباب کرنے کےلیے اس صوبے کے تمام شہروں کی مساجد کے بورڈ آف ٹرسٹیز اورمذہبی انجمنوں کے تعاون سے منظم طورپرجشن منائے جارہے ہیں۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد
پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی كی نمائش كا انعقاد
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
اسپین میں "الشہداء" نامی مسجد کا افتتاح
چینی شیعہ زائرین کربلا کی پذیرائی کرنے میں مصروف
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام ...
جنرل جعفری؛ ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی ...
رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور ...

 
user comment