بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی كميبرج يونيورسٹی نے چھ جلدوں میں تاريخ اسلام كا ايك نيا مجموعہ چوبيسيوں تہران بك فيسٹيول میں پيش كر ديا
كيمبرج يونيورسٹی كے ايران میں تنہا نمائندے علی معين نے ايران كی
قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : The New Cambridge History of Islam موجودہ دور میں ايك كامل ترين منبع ہے جسے صرف اسلام كے بارے تحرير كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : چونكہ اتنی جامع اور كامل كتابوں كا لكھا جانا انتہائی كم ہے اس لیے توقع ہے كہ اگلے آٹھ نو سال تك یہ كتاب محققين اور يونيورسٹيوں كے لیے اہم ترين ماخذ اور مصدر كی حيثيت اختيار كر لے گی ۔
كميبرج پبليكيشنز كی جانب سے ديگر پيش كی جانے والی كتابوں میں سے «Islamic Art and Architecture» ،«Ancient Islam» ،«Islam; Past, Present, Futur» قابل ذكر ہیں ۔
source : http://www.iqna.ir/