بين الاقوامی گروپ : اٹلی كے دار الحكومت روم میں ۲۴ مئی سے شروع ہونے والے اسلامی ثقافتی ہفتے كی مناسبت سے تيونس نے اس موقع پر مختلف اسلامی پروگرام منعقد كر كے اس میں پوری طرح حصہ ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے تيونس كی خبر رساں ايجنسی Tunis Afrique Presse)) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی اورافريقی ممالك كے ساتھ اٹلی كے روابط كے عنوان سے ڈاكومنٹری منجملہ ان پروگراموں میں سے ہے كہ جسے تيونس كی وزارت ثقافت نے اس اسلامی ہفتہ ثقافت كی مناسبت سے روم میں شروع كيا ہوا ہے ۔
تيونس كی جانب سے مختلف اسلامی پروگرام پيش كیے جانے كے بعد اختتامی تقريب میں تيونس كے وزير برائے دينی امور كے مشير فرحات دريسی شركت كریں گے اور ان كے خطاب كے ساتھ ہی یہ پروگرام اختتام پذير ہو جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ فرحات دريسی كا یہ خطاب اسلام اور جمہوريت : تيونس كا تازہ ترين نعرہ كے موضوع پر ہو گا ۔
source : http://www.iqna.ir