بين الاقوامی گروپ : عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے جنزل سيكرٹری آيت اللہ شيخ محمد علی تسخيری نے شہيد اول و شہيد ثانی كی ياد میں منعقدہ سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ شہيدين كے مشن كا احيا دنيا میں اسلامی وحدت كو عملی كرنے كا پيش خيمہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے شعبہ تعلقات عامہ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شهيد شيخ «محمد بن مكی جزينی» اور شيخ «زين الدين جبعی» كی ياد میں منعقدہ دوسری بين الاقوامی كانفرنس ايرانی اسمبلی كے سربراہ ڈاكٹر علی لاريجانی كے پيغام كے ساتھ لبنان كے جنوب میں لبنانی اسلمبلی كے سربراہ كی زير نگرانی شروع ہوئی ۔
قابل ذكر ہے كہ بين الاقوامی شہيدين كانفرنس ۳۰ مئی تا ۲ جون تين دنوں كے لیے بيروت میں منعقد ہو گی ۔
source : http://www.iqna.ir