مان میں ایران کے سفیر حسین نوش آبادی نے مشورہ دیا ہے کہ اسلامی ملکوں کے قومی کلینڈر میں پانچ اگست کی تاریخ کو اسلام میں انسانی حقوق اور عزت انسانی کے یوم کےطور پر درج ہونا چاہئے۔
ابنا: اطلاعات کے مطابق عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسین نوش آبادی نے یوم عزت انسانی و انسانی حقوق اسلامی کی مناسبت سے ایک پیغام میں مشورہ دیا ہے کہ اسلامی ممالک کے تمام قومی کلینڈروں میں پانچ اگست انسانی حقوق اسلامی و عزت انسانی کے طورپر درج ہو اور اسلامی ممالک میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے تمام سرکاری اور غیرسرکاری ادارے اس دن ایک تقریب منعقد کریں تاکہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم ہوسکے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تین سال قبل اپنے قومی کلینڈر میں پانچ اگست کو یوم انسانی حقوق اسلامی و عزت انسانی کے طورپر درج کرلیا تھا اور ہر سال اس سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کرتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کمپالا میں انیس سے اکیس جون تک دو ہزار آٹھ میں ہونے والے اسلامی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایک قرارداد انسانی حقوق اسلامی و عزت انسانی کے نام سے پیش کی تھی جسےاسلامی ممالک نے اتفاق رائے سے پاس کردیا تھا۔ اس قرارداد کے مطابق پانچ اگست کی تاریخ یوم انسانی حقوق اسلامی و عزت انسانی کے طورپر مقرر کی گئي اور یہ قرارداد انسانی حقوق اسلامی کے سلسلے میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے ایک اہم ترین دستاویز کے طورپر درج ہوئي۔
source : http://www.abna.ir