اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

پارا چنار میں دو دھماکوں میں 18 افراد شہید ، 100 سے زائد زخمی

پارا چنار میں دو دھماکوں میں 18 افراد شہید ، 100 سے زائد زخمی
پارا چنار میں دو دھماکوں میں کم از کم 18 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارا چنار میں کڑمان اڈہ کے قریب لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے کہ یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پارا چنار اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ میڈیکل اسٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیٹیکل ذرائع نے بھی 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 سے زائد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ شدید زخمیوں کی پشاور منتقلی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان بھی پارا چنار میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ آرمی ایوی ایشن کے 2 ہیلی کاپٹر بھی پشاور سے پارا چنار روانہ کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے پاراچنار دھماکوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں جب کہ کوئی بھی مسلمان ایسے گھناؤنے اقدامات کا تصور بھی نہیں کرسکتا تاہم دہشت گردی کے ایسے واقعات کو ریاست کی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے جب کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی پارا چنار دھماکوں کی شدید مذمت کی جب کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاراچنارکے شہدا کے ورثا کےغم میں برابرکے شریک ہیں اور دہشتگردی کو نیست ونابود کرنے کے لیے قوم تیار ہوجائے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام رضا (ع) کي دس احاديث
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
اہم انکشاف، شہید سبط جعفر کا قاتل ایم کیو ایم کا ...
رہبر معظم: عدل و انصاف کو زندہ اور حاضر موضوع میں ...
دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے ...
اقوام متحدہ ، كرانہ باختری میں مسجد كی بے حرمتی ...
كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز

 
user comment