بین الاقوامی: آسٹریلیا کے شہر ڈیٹون ﴿Dayton﴾ میں بہت بڑی مسجد تعمیر کی جائے گی۔ اسلام مخالف گروہوں کی طرف سے شدید مخالفت کے باوجود اس مسجد کی تعمیر کی اجازت حکومت آسٹریلیا سے حاصل کرلی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام مخالف گروہوں کی طرف سے شدید مخالفت کے باوجود حکومت آسٹریلیا نے اس مسجد کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ اس مسجد میں چھ سو نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔
واضح رہے کہ اسلام مخالف گروہوں نے اس مسجد کی تعمیر کے خلاف چھ سو آسٹریلوی شہریوں کے دستخط حاصل کررکھے ہیں اور اس مسجد کی تعمیر کی مخالفت میں حکومت کو 30 خط لکھے ہیں۔
مخالفین کہتے ہیں اس مسجد کی تعمیر کے بعد اس علاقے میں زندگی بسر کرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شہر ڈیٹون کے مسلمانوں اور اس شہر کی بلدیہ کا موقف ہے کہ اس مسجد کی تعمیر کسی کیلئے مشکلات کا باعث نہیں ہے۔
source : http://shabestan.net