ایران کے وزیر خارجہ منوچر متقی نے مسلمان خواتین کو برقعہ پہننے پر یورپی ممالک کے عدم برداشت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان خواتین کے برقعہ پہننے پر یورپی ممالک کے اعتراض کی کوئی وجہ نہیں یہ صرف عدم برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند جنوبی ممالک میں برقعہ پر اعتراض سے مسلمان قومیں پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی رہنما اس معاملے پر مثبت انداز میں غور کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ فرانس کے کابینہ نے مسلمان خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی حوالے سے قانون کے مسودے کی منظوری دی تھی۔
source : www.urdutimes.com/international/35-general/41569-2010-06-03-08-05-47