قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآن كريم كی تعليم كی غرض سے شروع كی جانے والی یہ كلاسیں گرميوں كی تعطيلات كے دوران جمہوری داغستان كے ادارہ برائے امور مسلمين كے زير اہتمام داغستان كے دار الحكومت «ماخاچقلعه»، شہر كی مركزی جامع مسجد میں منعقد ہو رہی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ بالكان نے اطلاع رساں ويب سایٹ(islamdag.ru) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان كورسز میں شركت كرنے والے طلبہ قرائت قرآن كريم ، اصول دين ، نماز كا صحيح طريقہ كی مانند مختلف كلاسوں میں شركت كریں گے ۔
یہ كلاسیں ۳۱ مئی سے ۱۵ جولائی تك ہوں گی اور اس میں سات سال سے كم عمر بچے شركت كر سكتے ہیں جبكہ كلاسیں مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۹ سے ۱۲ بجے تك ہر روز ہوں گی ۔
source : http://www.iqna.ir