اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

پاکستانی فوج دہشتگردوں کو شیعیان پاراچنار سے لڑانا چاہتی ہے

پاکستان کی فوج شمالی وزیرستان میں امریکی دباؤ پر ممکنہ آپریشن کے پیش نظر اپنے حمایت یافتہ طالبان اور القاعدہ کے افراد کو دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کر دیا ہے۔

ابنا: پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئی اور فوج پانچ سال سے طالبان خاص طور پر حقانی نیٹ ورک کو بعض دہشتگرد گروہوں کے ساتھ کرم ایجنسی میں بسانا چاہتی ہے اوران پانچ برسوں کے دوران بالا کرم ایجنسی میں اکثریت کے حامل طوری اور بنگش قبائل نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے اور اپنے علاقے میں القاعدہ اور طالبان کو آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ کیونکہ وہ ان کی غیر انسانی اور غیر اسلامی کارروائیوں کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کی فوج حقانی نیٹ ورک کو کرم ایجنسی کے پہاڑی علاقوں میں لانا چاہتی ہے تاکہ جنگلی اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھا کر اس نیٹ ورک کو درۂ شلوزان ناراۓ اور اسپینہ شگے کے راستے سے افغانستان روانہ کر سکے۔

پاکستانی فوج اب طالبان اور القاعدہ کو طوری اور بنگش قبائل کے ساتھ لڑا کر اسے شیعہ اور سنی لڑائی کا رنگ دینا چاہتی ہے جبکہ حقیقت میں یہ شیعہ وسنی کی لڑائی نہیں ہے اور خود علاقے کے اہل سنت بھی طالبان کے سخت مخالف ہیں۔ طالبان اور القاعدہ کے افراد نے طوری اور بنگش قبائل کی مزاحمت کی وجہ سے اس علاقے کا پاکستان کے دوسرے علاقوں سے رابطہ کئی برسوں سے منقطع کر رکھا ہے۔ 

کرم ایجنسی کے لوگ طالبان کے غیر انسانی اقدامات اور اس وجہ سے کہ ممکن ہے کہ ان کے علاقوں پر بھی ڈرون حملے شروع ہوجائیں وہ اپنے علاقے میں طالبان کی موجودگی پر راضی نہیں ہیں۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment