اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

اسراءیل نے ۴۵ سال سے کم عمر مردوں کو مسجد الاقصیٰ داخلے پر پابندی عاءد کردی

اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے لیے آنے والے 45 سال سے کم عمر نمازیوں کے قبلہ اول مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز صرف شناختی کارڈ رکھنے والے مردوں کو ہی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دیں گی۔ 

تاہم اس موقع پر خواتین کو مسجد جانے کی اجازت ہو گی۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان کے مطابق پانچ جون کو القدس پر اسرائیلی قبضے کے 44 سال مکمل ہونے کے تناظر میں جمعہ کی نماز کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہونے کے خطرات شدید ہو گئے تھے، اسی لیے کسی بھی ممکنہ احتجاجی مظاہرے کو کچلنے کے لیے اولڈ میونسپلٹی اور مسجد اقصی کے چاروں اطراف پولیس اہلکاروں کی بڑی پھیلا دی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز ہر جمعہ کو مسجد اقصی کے اطراف اور شہر کی تمام کالونیوں میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کرتی ہیں۔ دو روز بعد سنہ 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ میں القدس پر اسرائیلی قبضے کی یاد میں فلسطینیوں کی جانب سے کسی بڑے ممکنہ احتجاجی مظاہرے سے نمٹنے کے لیے اس جمعہ سکیورٹی انتظامات معمول سے بھی سخت کیے گئے ہیں۔


source : http://www.omidworld.org
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...

 
user comment