بين الاقوامی گروپ : اسلامی فكر و ثقافت ريسرچ يونيورسٹی كی جانب سے ترجمہ شدہ دو كتابیں پاكستان میں زيور طبع سے آراستہ كر دی گئیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اسلامی فكر و ثقافت ريسرچ يونيورسٹی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی فكر و ثقافت ريسرچ يونيورسٹی كے بين الاقوامی ادارہ برائے ترجمہ و طباعت كے مدير سياوش نادری فارسانی نے اس بارے بتايا : زيور طبع سے آراستہ ہونے والی یہ دو كتابیں حجاب اور دينی سماج ہیں كہ جن میں سے اول الذكر كتاب كے مصنف مھدی مھريزی اور مترجم ضيغم ہمدانی ہیں جبكہ دوسری كتاب دينی سماج كے مصنف حميد مولانا اور مترجم ادريس احمد علوی ہیں اور ان كتابوں كو نور الھدٰی پبليكيشنز كے تعاون سے اردو زبان میں شايع كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ پبلشر عام طور پر اسلامی فلسفہ و كلام سے متعلقہ كتابیں شايع كرتے ہیں اور انہیں پاكستان میں سماجی اور دينی حوالے سے اچھی شہرت حاصل ہے ۔
source : http://www.iqna.ir/