بين الاقوامی گروپ : حفظ قرآن كريم فاؤنڈيشن كا قيام تعليم قرآن اور حفظ كے شعبوں میں فعاليت انجام دينے كی غرض سے امارات كے شہر دبئی میں عمل میں لايا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الخليج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دبئی میں ادارہ امور اسلامی و امور خيریہ كے سربراہ نے اس قرآنی فاؤنڈيشن كے لیے لائسنس صادر كرتے ہوئے اس بات كا اعلان كيا : العبدولی انسٹی ٹيوٹ تعليم قرآن اور حفظ كے شعبوں میں خصوصی سرگرمياں انجام دے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ فاؤنڈيشن عبد اللہ العبدولی كے ہاتھوں خيراتی كام انجام دينے كی غرض سے تاسيس كی گئی ہے اور اس میں ساری خدمات مكمل طور پر مفت پيش كی جاتی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ كو ايك خصوصی تقريب كے دوران سركاری اجازت نامہ جاری كر ديا گيا ۔
source : http://www.iqna.ir/