بين الاقوامی گروپ : الجزائر كے نائب وزير اوقاف و امور دينی نے ملك كے آٹھویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پچاس اسلامی ممالك كی شركت كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے كويت كی سركاری خبر رساں ايجنسی (kuna) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عدہ فلاحی نے اس بارے بتايا : اب تك پچاس ممالك نے الجزائر كے مغرب میں واقع شہر تلمسان میں آٹھویں بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں كے شعبہ حفظ ، قرائت وغيرہ میں شركت پر رضامندی كا اظہار كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ مقابلے تلمسان شہر كو ۲۰۱۱ء میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز قرار دئیے جانے كی مناسبت سے منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ الجزائر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے دوران ۱۵ سال سے كم عمر بچوں كے درميان بھی حفظ كے مقابلے كروائے جائیں گے تاكہ ان كی حوصلہ افزائی كی جا سكے ۔
source : http://www.iqna.ir