سماجی: مکتب تشیع کے علاوہ دیگر تمام اسلامی مذاھب بھی زیارت قبور کی حرمت کے قائل نہیں اگرچہ ان کا عقیدہ مذھب تشیع والا عقیدہ نہیں ہے لیکن وہ پیغمبر اسلام (ص) کی روایات پر عمل کرتے ہوئے زیارت قبور کو حرام نہیں سمجھتے بلکہ جائز سمجھتےہیں اور بعض موارد میں زیارت قبور کو مستحب عمل بھی قرار دیتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مذھب تشیع کہ جس کی بنیاد قرآن، سنت اور عترت پیغمبر ہے وہ کثیر روایات سے استدلال کرتے ہوئے ائمہ اور اہل بیت (ع) کی قبور پر مزار بنانے کو نہ صرف جائز سمجھتا ہے بلکہ مستحب بھی قرار دیتا ہے اور آئمہ اطہار اور اہل بیت (ع) کی قبور کی زیارت کو تمام مسلمانوں کے لیے ثواب اور دنیا و آخرت میں برکت کا موجب قرار دیتا ہے مذھب تشیع کے علاوہ دیگر اسلامی مذاھب بھی قبور کی زیارت کو جائز سمجھتے ہیں بلکہ بعض موارد میں قبور کی زیارت کو مستحب بھی قرار دیتے ہیں۔
source : http://www.shabestan.net