اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

یورپ ـ امریکہ کمیشن میں اہل تشیع کے اہم ترین مسائل کا جائزہ

اس کمیشن میں بلغاریہ، وینزوئلا، برازیل،آئرلینڈ، کولمبیا، برطانیہ، جرمنی، ناروے، سویڈن، فنلینڈ، امریکہ، اٹلی، کینیڈا، البانیہ، چلی اور کوسووا کے مندوبین نے اظہار خیال کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یورپ ـ امریکہ کمیشن میں زیر بحث آنے والے اہم مسائل میں اسلامی ـ شیعی مراکز اور اداروں کو توسیع و ترقی دینے اور ان کے درمیان باہمی رابطے کا قیام، اسلامی مراکز کے پروگراموں میں اجتماعی عمل کو توجہ دینے کی ضرورت، شیعہ سیٹلائٹ چینلز اور ديگر شیعہ ابلاغی ذرائع پر نگرانی اور نظارت کی ضرورت، لاطینی امریکہ کے علاقے کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت، ان علاقوں کے اکیڈمک اور جامعاتی حلقوں کے ساتھ رابطہ کرنے اور ثقافت اور فن و ہنر کے ذریعے ان ممالک کے معاشروں پر اثر اندازی کی کوشش، مغربی ممالک کے شیعہ نوجوانوں کو دینی تعلیم و تربیت دینے کے لئے تبلیغ کے جدید شیووں کو بروئے کار لانا، کامیاب تبلیغی تجارب کو مدنظر رکھنا، نوجوانوں اور خواتین کے مسائل کو سنجیدہ طور پر توجہ دینا، ان ممالک کے مسائل کو ایک دوسرے سے الگ کرنے اور ہر ملک کے خاص مسائل کو الگ سے زیر غور لانے کی ضرورت، عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ساتھ زیادہ قریبی رابطہ رکھنے اور مکتب تشیع کی مرجع کتب (Reference Books) کا ترجمہ کرنے کی ضرورت ان اہم مسائل میں شامل تھے جو اس کمیشن کے مقررین کے توسط سے زیر غور آئے۔ اس کمیشن میں بلغاریہ، وینزوئلا، برازیل،آئرلینڈ، کولمبیا، برطانیہ، جرمنی، ناروے، سویڈن، فنلینڈ، امریکہ، اٹلی، کینیڈا، البانیہ، چلی اور کوسووا کے مندوبین نے اظہار خیال کیا۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...
سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس ...
مشی گن میں بين الاقوامی " عدل الہی اور امام مہدی ...
بانی پاکستان کے مزار کو بھی دھشتگردی کا خطرہ، ...
شام میں شيعہ عالم دين كو شہيد كرديا گيا
سراوان کے واقعے کی جلدازجلد تحقیقات کی جائيں گی
داعش کے دار الخلافہ النوری مسجد پر عراقی فوج کا ...
باران رحمت كے نزول كی دعا ، صومالیہ میں نماز ...

 
user comment