بين الاقوامی گروپ : انڈونيشيا كے مسلمان رہنماؤں نے سولو شہر كے گرجا گھر پر حملے كی مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Apic»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سولو شہر میں بتل انجيل نامی گرجا گھر پر خود كش حملے كے نتيجے میں ۲۷ پروٹسٹن عيسائی زخمی ہو گئے تھے جس پر مختلف مذاہب كے قائدين نے اس حملے كی بھرپور مذمت كی ۔
اسی طرح انڈونيشين حكومت نے بھی ان دہشت گردانہ كاروائيوں پر سخت غم و غصے كا اظہار كيا ہے اور زور ديا ہے : اس سانحے كی تحقيقات كر كے اس كے ذمہ داروں اور اس كے لیے مالی امداد فراہم كرنے والوں كو بے نقاب كرنے كا حكم صادر كر ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ حملہ ۲۵ ستمبر بروز اتوار كو سولو شہر كے گرجا گھر میں دعائیہ تقريب كے دوران كيا گيا تھا ۔
source : http://www.iqna.ir