بین الاقوامی: یہودیوں کی عید کی مناسبت سے الخلیل میں ابراہیمی حرم کو جمعرات اورجمعہ کے دن کےلیے بند کردیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق یہودیوں کی عید کے شروع ہوتے ہی صیہونی حکام نے ابراہیمی حرم کو دو دن کے لیے بند کردیا ہے۔ صیہونی سکیورٹی فورسزکے ان اقدامات سے مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے اور تحریک اسلامی فلسطین حماس نے اپنے ایک بیانیے میں اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیمی مسجد کو بند کرنے کا اقدام ایک نسل پرستی کا اقدام ہے اور صیہونیوں نے اپنے اس اقدام کے ذریعے آسمانی شریعتوں کی مخالفت کی ہے۔
اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ ہم اس نسل پرستی کے اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کیونکہ صیہونیوں کا مزاج ہی ایسا ہے کہ وہ آسمانی شریعتوں کا مقابلہ کرتی ہے۔
اس تحریک نے کہا ہے کہ صیہونیوں کی کوشش ہے کہ وہ ابراہیمی حرم کو یہودی بنادیں اور یہ اقدامات ان کے عزائم کی عکاسی کرتےہیں۔
الکوثرکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ایسے اقدامات کے مقابلے میں استقامت اور پائیداری کا مظاہرہ کریں۔
source : http://www.shabestan.net