بین الاقوامی : بعض نامعلوم افراد نے بحرین کے دوشہروں عیسی اورکرباباد میں شیعوں کی دومساجد پر حملہ کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے روزنامہ الوسط نے خبردی ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے گزشتہ دنوں اس ملک کے دو شہروں عیسی اور کرباباد میں موجود شیعوں کی دو مسجدوں پرحملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔
ان افراد نے آنسوگیس اورپلاسٹک کے گولے اور پتھر پھینک کر ان مساجد کے دروازوں اور کھڑکیوں کونقصان پہنچایا ہے اورپھراس علاقے سے بھاگ گئے ہیں۔
کرباباد شہرکی مسجد کے متولی نے کہا ہے کہ اس قسم کےواقعات پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں اورگزشتہ ہفتے یہ واقعہ رات کے آخری حصے میں پیش آیا ہے جب کہ اس علاقے میں کسی قسم کا مظاہرہ منعقد نہیں ہورہاتھا۔
بحرین کے محکمہ اوقاف نے گزشتہ روز ان دومساجد میں جاکر ان نامعلوم افراد کے حملوں کا جائزہ لیا ہے اور اس واقعے کی رپورٹ تیار کی ہے۔
محکمہ اوقاف کے عہدیداروں نے ان حملوں کی تفصیل بتانے سے پرہیزکرتےہوئے کہا ہےکہ مزید معلومات اکھٹی کرنے کے بعد اس واقعے سے لوگوں کوآگاہ کیا جائے گا۔
source : http://www.shabestan.net