اردو
Tuesday 26th of November 2024
0
نفر 0

جرمنی ؛ يونيورسٹيوں میں پہلی مرتبہ آئمہ جماعت كے لیے تربيتی كورس كا اہتمام

بين الاقوامی گروپ : جرمنی میں مساجد كے لیے پہلی مرتبہ نئے تعليمی سال كے آغاز سے "اسنا بروك" يونيورسٹی میں آئمہ جماعت كے تربيتی كورس كا آغاز كيا جا ئے گا۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «radioalgerie»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ چار ملين سے زائد مسلمانوں كی ميزبانی كرنے والے ملك ، جرمنی نے يونيورسٹيوں میں ماسٹرز كی سطح پر ايك پانچ سالہ كورس كے ذريعے ۲۵ جوان مسلمانوں كو ملك كی مساجد میں امامت كے لیے تيار كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔

جرمن حكام نے اعلان كيا ہے كہ اس كورس كا پہلا مرحلہ ملك كے شمال مغربی شہر میں واقع "اسنا بروك" يونيورسٹی میں منعقد كيا جائے گا ۔ اس سطح كے فارغ التحصيل افراد مساجد میں امام جماعت كے عنوان سے يا پھر تحقيقاتی اداروں میں محقق يا استاد كے طور پر نوكری كرسكیں گے ۔

قابل ذكرہے كہ اس وقت جرمنی میں مقيم ترك حكومت كی جانب سےاعزام كیے گئے آئمہ جماعت كی تعداد تقريبا ۱۸ ہزار ہے جن كو جرمنی زبان پر زيادہ عبور حاصل نہیں ہے اور تبليغی مشن كے اختتام پر واپس اپنے وطن كو لوٹ جاتے ہیں۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا ...
یمن کے صوبہ تعز آل سعود کی پر شدید بمباری، ۱۸۰ ...
تاتارستان اور انڈونيشيا كے درميان اسلامی تعليم ...
حرم امام حسين (ع)؛ گرميوں میں حفظ قرآن كريم كے ...
دشمن شام میں ناکامی کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتا ...
مصری سكولوں میں مطبوعہ قرآن كريم كی بجائے سافٹ ...
افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 100 سے زائد ...
آذربايجانی حكومت كا اسلامی كتب درآمد كرنے كے ...
یافا میں صیہونیوں کی جانب سے مسلمانوں کی قبروں کی ...
فرانس کے شہر اوزز میں ایک نئی مسجد کی تعمیر

 
user comment