بين الاقوامی گروپ : فرانس كے شہر «لوآر»(Loire) كی عدالت نے اسلامی عبادی مقامات كو نذر آتش كرنے كی پاداش میں دو نوجوانوں كو قيد كی سزا سنائی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «trouvetamosquee»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لوآر شہر كی عدالت نے مسجد سن شاموند (Saint Chamond) پر حملے كے ذمہ دار افراد كو چھ ماہ قيد اور مسجد «سن ـ اتين»(Saint Etienne) پر حملہ كرنے والوں كو تين ماہ قيد كی سزا سنائی ہے ۔
اسی طرح تين مزيد جوانوں كو بھی ان دو عبادی مقامات كو نذر آتش كرنے كی سزا میں ايك سال قيد كی سزا سنائی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان پانچ جوانوں نے ۲۰۰۶ء میں ان دو مساجد پر حملہ كر كے انہیں آتش گير مادے كے ذريعے نذر آتش كر ديا تھا اور پوليس ضروری تحقيقات كے بعد انہیں گرفتار كرنے میں كامياب ہو گئی تھی ۔
source : http://www.iqna.ir