بین الاقوامی:اسپین کے شہر پینیدا{ Pynyday} کے مسلمانوں کی جانب سے اس علاقے میں ایک مسجد کی تعمیر کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے شہر پینیدا کے مسلمانوں نے لیس کرویس علاقے میں ایک مسجد کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے کہ جسے مقامی حکام نے مسترد کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مسجد کی تعمیر کے لیے جس مقام کی تجویز دی گئی ہے وہ ایک انڈسٹریل مقام ہے کہ جسےاس علاقے کے گورنر خاویر آمور نے قبول نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب اس علاقے کے لوگوں کی جانب سے اس مسجد کی تعمیر کے لیے ایک اور جگہ کے انتخاب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
خاویر آمور نے اسلامی سنٹر کے لیے ایک بہترین مقام کے حصول کے لیے سیاسی گروپوں کے سمجھوتے کو سراہا ہے اور اس مشکل کو دور کرنے کے لیے راہ حل کو قبول نہ کرنے کے لیے عوامی پارٹی کے موقف پر نکتہ چینی کی ہے۔
خاویر آمور نے اس بات پر زور دے کر کہا ہے کہ اس اسلامی سنٹر کا افتتاح میونسپل کمیٹی کے پرمٹ پرمبنی ہے

source : http://www.shabestan.net